بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان اور سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، ان کی عمر 76 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا انتقال بہاولپور کے قریب کار حادثے میں ہوا جس کے بعد ان کی میت آبائی علاقے بھاگ کی طرف روانہ کی گئی ہے۔ حادثے سے قبل ان کی گاڑی کوئٹہ سے لاہور جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کا یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کیلئے تشویش کااظہار

پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی گاڑی بہاولپور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے بیٹے نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ قوم پرست سیاستدان کی آبائی علاقے بھاگ میں بھی تدفین کی جائے گی۔

بلوچستان کی سیاست میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا نام متعدد حوالوں سے نمایاں ہے۔ سیاست کے میدان میں ڈاکٹر حئی کو بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پہلا چیئرمین بنایا گیا اور بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بھی رہے۔

انتقال کے وقت ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ این ڈی پی کے ایک دھڑے کے سربراہ تھے۔ 1970ء کے انتخابات میں انہیں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر قومی اسمبلی کا کم ترین رکن منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ ریکارڈ آج تک نہیں ٹوٹ سکا۔

Related Posts