عید کے بعد 18 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگے گی، سینٹرز کے اوقات صبح 9 سے شام 6 ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید کے بعد 18 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگے گی، سینٹرز کے اوقات صبح 9 سے شام 6 ہوں گے
عید کے بعد 18 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگے گی، سینٹرز کے اوقات صبح 9 سے شام 6 ہوں گے

کراچی :  محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا ویکسینیشن کے لیے قائم مراکز میں جناح اسپتال کے علاوہ تمام سینٹرز میں افطار کے بعد رات 8 بجے سے 12 بجے رات تک ویکسینیشن جاری رہےگی ، جو عید کے بعد اپنے سابقہ اوقات میں لگائی جائے گی۔

کراچی کے بڑی مرکز خالقدینا حال ایم اے جناح روڈ پر روزانہ بغیر ناغہ صبح 8 بجے سے 3 بجے دن تک اور پھر دوسری شفٹ افطار کے بعد رات 8 بجے سے 12 بجے تک ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اب تک 95 ہزار افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔

میڈیکل سپریٹینڈنٹ سروسز جنرل اسپتال کراچی ڈاکٹر فرحت عباس جو ویکسینیشن سینٹر خالقدینا حال کے انچارج ہیں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد واپس سابقہ اوقات میں یومیہ بنیاد پر صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔

ایک سوال پر ڈاکٹر فرحت عباس کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایکسپو سینٹر میں پاکستان کا سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی جائے گی اور یہاں 24 گھنٹے میں 25 سے 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر فرحت عباس نے بتایا کہ سندھ کے عوام کے لیے یہ ایک نعمت ہے کہ سندھ سرکار عوام سے مخلص ہے اور جلد از جلد سندھ کے رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگاوانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اعلان کردہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کو اب ان شاء اللہ عید کے بعد سے ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اس کا نوٹیفیکیشن سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہو گا، جس کے بعد 18 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کو اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی اور نادرہ رجسٹریشن کے بعد ان کے پاس جب بھی نادرہ سے رجسٹریشن کا پیغام آئے گا تب وہ ویکسینیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے پاک فوج کے افسر کو تھپڑ ماردیا، شہریوں کی مذمت

Related Posts