کیا ٹک ٹاک کے بعد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اسنیک ویڈیو ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا ٹک ٹاک کے بعد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اسنیک ویڈیو ہے؟
کیا ٹک ٹاک کے بعد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اسنیک ویڈیو ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ایک معمول بن گیا ہے، حکومت وقت نے حال ہی میں اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب حکومت نے چینی ایپ پر پابندی عائد کی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی پی ٹی اے نے اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم 10 ایام کے بعد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایپ کو بحال کردیا تھا۔ تب سے اب ٹک ٹاک ایپ ایک رولر کوسٹر سواری بنی ہوئی ہے۔

اب ایک اور چینی کمپنی نے اسنیک ویڈیو کے نام سے ایپ پاکستان میں متعارف کروائی ہے۔ اب سوال صرف یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹک ٹاک کی طرح اس ایپ پر بھی پابندی لگ جائے گی؟

بہت ساری وجوہات کی بنا پر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اسنیک ویڈیو ایپ کو ٹک ٹاک کی خالی جگہ پُر کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پاکستان میں چونکہ ٹک ٹاک پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی اس لیے صارفین کی عادت کو پورا کرنے کے لیے اسنیک ایپ کو سامنے لایا گیا ہے۔ اسنیک ویڈیو ایپ میں مختصر دورانیے کی فلم کو ریمکس کرنے کےلئے انٹرفیس اور کئی ٹولز فراہم کیے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کیا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک چینی کمپنی کی ایپ ہے جو ویڈیو بنانے، اشتراک کرنے اور دریافت کرنے کا کام کرتی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے زیادہ تر نوجوان گانا ، رقض اور مزاح کی ویڈیو بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس ایپ سے صارفین کو ویڈیوز بنانے اور مختلف کمیونٹیز میں ان ویڈیوز کو اشتراک کی سہولت میسر ہوتی ہے۔

کیا آپ ٹک ٹاک کے ذریعے کما سکتے ہیں؟

لوگوں کی ایک کثیر تعداد ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے کمائی کررہی ہے۔ ایک بار جب آپ کے مداحوں کی تعداد زبردست ہو جاتی ہے تو آپ کے لیے کمانا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے مصنوعات کی تشہیر کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

کیوں ٹِک ٹاک مقبول ہے؟

ٹک ٹاک کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس ایپ سے جڑے مختلف فلٹرز  کے ذریعے صارفین مقبول گانوں پر ڈانس، جادوئی چالوں اور مضحکہ خیز ویڈیوز تشکیل دیتے ہیں۔

پاکستان میں پابندی کی روایت

پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے پابندی اکتوبر 2020 میں اس وقت لگائی گئی تھی جب غیر اخلاقی اور فحش مواد اپ لوڈ کیا گیا تھا تاہم پابندی دس روز بعد ختم کردی گئی تھی۔

دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی اس وقت لگی جب مارچ 2021 میں ایک درخواست کے ذریعے فحش مواد موجود ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

اب سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ’قابل اعتراض مواد‘ پر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹک ٹاک پر بار بار پابندی کے بعد پاکستان میں چینی کمپنی کے جانب سے اسنیک ویڈیو ایپ کو متعارف کرایا گیا ہے۔ جو نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ یہ ایپ ٹک ٹاک کی طرح کی تو نہیں ہے مگر لوگوں یہ ایپ مقبول ہورہی ہے۔

سنیک ویڈیو کیا ہے؟

ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو ایپ مختصر دورانیہ کی ویڈیو بنانے کی ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایک ایسا سوشل نیٹ ورک ہے جو صارفین کو مختصر ویڈیوز کا ایک مجموعہ بنانے اور دیکھنے کے قابل بناتا ہے جسے وہ دوسرے صارفین کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

کیا ٹِک ٹِک اور سنیک ویڈیو یکساں ہیں؟

آئیے دونوں ایپس کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں ۔ دونوں ایپ کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اسنیک ویڈیو کی درجہ بندی حیرت انگیز طور پر ٹک ٹاک سے زیادہ ہے ۔ ٹک ٹاک کی درجہ بندی 4.4 ہے جبکہ اسنیک ویڈیو ایپ کی درجہ بندی 4.5 ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسنیک ویڈیو ایپ اور ٹک ٹاک ویڈیو ایپ دونوں چائنہ بیسڈ ایپ ہیں۔

صارفین ٹک ٹاک اور اسنیک ویڈیو دونوں سے کما سکتے ہیں۔

اسنیک ویڈیو استعمال کرنے والے ٹک ٹاک کے 60 سیکنڈ کے مقابلے میں 57 سیکنڈ لمبی ویڈیوز پوسٹ کرسکتے ہیں۔ ٹک ٹاک صارفین کی طرح  اسنیک ویڈیو استعمال کرنے والے اپنے فون سے دوستوں کو ویڈیوز شیئر کرسکتے ہیں اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا ایپس کی طرح گروپ چیٹ شروع کرسکتے ہیں۔

اس ایپ میں الگورتھم بھی استعمال کیا گیا جس سے اسنیک ویڈیو کے صارفین ویڈیو بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔ یہی خاصیت ٹک ٹاک کو بھی حاصل ہے۔

کیا اسنیک ویڈیو پی ٹی اے کا اگلا ہدف ہے؟

جہاں مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم ٹِک ٹاک اور اسنیک ویڈیو کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہورہا وہیں دونوں متنازعہ بھی بنتی جارہی ہیں۔ پھر بھی ہم امید کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کی طرح انسیک ویڈیو ایپ پر پاکستان میں پابندی نہیں لگے گی۔

Related Posts