بادشاہ سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عام خاتون شہزادی بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بادشاہ سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عام خاتون شہزادی بن گئیں
بادشاہ سے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد عام خاتون شہزادی بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:یورپی ملک بلجیم کی عدالت نے ایک خاتون آرٹسٹ کا ڈی این اے سابق بادشاہ سے میچ ہونے کے بعد انہیں شہزادی کا خطاب دے دیا۔مذکورہ خاتون کے ڈی این اے رواں برس جنوری میں سابق بادشاہ البرٹ ددوئم سے میچ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خاتون کو اپنی بیٹی تسلیم کیا تھا۔

اس سے قبل وہ کئی سال سے مذکورہ خاتون کو بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کرتے آرہے تھے۔بلجیم کے سابق بادشاہ البرٹ دوئم نے جس 52 سالہ خاتون ڈیلفین بوئل کو اپنی بیٹی تسلیم کیا تھا انہوں نے 2013 کے بعد بادشاہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

ڈیلفین بوئل نے ابتدائی طور پر 1999 میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ بادشاہ البرٹ دوئم کی ناجائز بیٹی ہیں۔ڈیلفین بوئل نے اس وقت یہ دعویٰ کیا تھا جبکہ بادشاہ کی اہلیہ شہزادی پاؤلا کی سوانح عمری 1999 میں سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے معاشقوں کا بھی ذکر کیا تھا۔

شہزادی پاؤلا نے کتاب میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کے 1960 سے قبل ایک خوبرو خاتون سے ناجائز جنسی تعلقات تھے جن کے نتیجے میں ایک بچی کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

اگرچہ شہزادی پاؤلا نے کتاب میں ڈیلفیئن بوئل کا ذکر نہیں کیا تھا تاہم کتاب سامنے آنے کے بعد وہ خود سامنے آئی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی والدہ سے ہی بادشاہ کے جنسی تعلقات تھے اور ان تعلقات کی وجہ سے وہ پیدا ہوئی تھیں۔

ڈیلفیئن بوئل کی والدہ نے بعد ازاں ایک صنعتکار سے شادی کرلی تھی اور ان کی پرورش بھی وہیں ہوئی تھیں۔ڈیلفیئن بوئل نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور آرٹسٹ اپنا کیریئر شروع کیا اور ان کا شمار بلجیم کی معروف ترین آرٹسٹ خواتین میں ہوتا ہے۔

ڈیلفیئن بوئل کے دعوؤں پر اگرچہ ابتدائی ایک دہائی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، تاہم بادشاہ کے 2013 میں تخت سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے ان کے خلاف عدالتی مقدمہ دائر کیا تھا، کیوں کہ تخت سے الگ ہونے کے بعد انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں تھا۔

سات سال تک چلنے والی قانونی کارروائی میں رواں برس کے آغاز میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی تھی جب بادشاہ اور ڈیلفیئن بوئل کے ڈی این اے میچ ہوگئے تھے۔ڈی این اے میچ ہونے کے بعد بادشاہ نے ڈیلفیئن بوئل کو اپنی جسمانی بیٹی تسلیم کیا تھا اور اب عدالت نے اسی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو شاہی اعزاز سے نواز دیا۔

Related Posts