صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے دکانداروں کو احتجاج پرمجبور کیا گیا۔آفتاب صدیقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے دکانداروں کو احتجاج پرمجبور کیا گیا۔آفتاب صدیقی
صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے دکانداروں کو احتجاج پرمجبور کیا گیا۔آفتاب صدیقی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ صدر کو آپریٹو مارکیٹ کے دکانداروں کو این او سی کے نام پر احتجاج کیلئے مجبور کیا گیا جبکہ ہم مارکیٹ کی بحالی کا کام شروع کرچکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع کو آپریٹیو مارکیٹ حال ہی میں آتشزدگی کا شکار ہوئی جس کے دوران درجنوں دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی آفتاب صدیقی اور خرم شیر زمان نے بحالی کا کام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم

سندھ میں جمہوری اقداروروایات کو پامال کیا جارہا ہے،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ کو آپریٹیو مارکیٹ کی بحالی کے کاموں میں پیپلز پارٹی کی طرف سے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ این او سی نہیں دیا جارہا تھا۔

رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ این او سی نہ دئیے جانے کے باعث تاجروں اور دکانداروں کو مجبوراً احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنا پڑا جس کے بعد این او سی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ ہمارا سندھ حکومت سے صرف ایک سوال ہے۔

پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ ہر بار لوگوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیوں کیا جاتا ہے؟ لوگوں کے جائز کام ہونےسے روک کیوں دئیے جاتے ہیں؟سندھ حکومت جواب دے کہ ایسے کیا عوامل تھے کہ لوگوں کے کام روکے گئے؟

آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے معاملات پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں لیکن بد قسمتی سے پی پی پی ہمیشہ ان ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرتی رہی ہے۔ صدر میں اتنا برا سانحہ ہوا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگ سکی۔

تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو آپریٹو مارکیٹ صدر کو بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہے تو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے رکاوٹیں کیوں ڈالیں؟ کیا ہر بار صوبائی حکومت کے رکاوٹوں کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نکلنا پڑے گا؟

Related Posts