افغانستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان نے ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے 2 میچز میں جیت درکار ہے۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز اور افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کے مابین ٹاس ہوا جو افغانستان نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انضمام الحق کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ عالیہ رشید نے اندرونی کہانی بتادی

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پوزیشن پہلے ہی مضبوط ہے۔ آسٹریلین ٹیم نے اپنے 7 میچز میں سے 5 جیت کر 10 پوائنٹس جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے جبکہ افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

آج کے میچ کے دوران افغانستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈمپ زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، کپتان حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق شامل ہیں۔

Related Posts