افغان مفاہمتی عمل، تین طالبان رہنماؤں کو مشروط طور پر رہا کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 taliban release
افغان مفاہمتی عمل، تین طالبان رہنماؤں کو مشروط طورپررہاکردیاگیا

کابل: افغانستان حکومت نے تین طالبان رہنماوں کو مشروط طور پر رہا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انس حقانی، حاجی مالی خان اور حافظ عبدالرشید کو رہا کیا گیا ہے۔

تینوں رہنماوں کو 2014 میں افغانستان کی حدود سے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔انس حقانی طالبان کے ڈپٹی چیف سراج حقانی کے بھائی ہیں اور قطر میں امن کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

امریکی فوج نے 2014 میں حافظ عبدالرشید اور انس حقانی کو قطر سے واپس آتے ہوئے بحرین ائر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔اشرف غنی کے اس اعلان کے بعد امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلین مغوی ٹموتھی ویکس کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ کی افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

یونیورسٹی کے ان دونوں پروفیسروں کو 2016 میں اغوا کیا گیا تھا اور ادارے نے ان کی رہائی کے لیے اپیلیں بھی کی تھیں۔ دونوں کو 7 اگست 2016 میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ یونیورسٹی کی عمارت سے نکلے تھے۔

Related Posts