سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملے سمیت واپس بلالیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پرسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل اور سینیئر سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر واپس بلا لیا گیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کا وفد جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں اس واقعے اور اس کے دیگر عوامل پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے پر مبینہ تشدد اور اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ 16 تاریخ کو پیش آیا۔

مزید پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا معاملہ 72 گھنٹوں میں حل ہوجائے گا، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی، لڑکی کے بیان پر تھانہ کوہسار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ میں 365، 354 اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

Related Posts