افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sh Rashid condemns terrorist attack on checkpost in Kech

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ عالمی سازش اور را کا ایجنڈا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے پہلے کہا کہ موبائل فون لے گئے پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے دیا، سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے جس میں 2 نہیں تین ٹیکسیاں تھیں، لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی لیکن گھر نہیں گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تین سی سی ٹی وی ویڈیو ہیں چوتھی ویڈیو کی تلاش ہے، لڑکی گھر سے پیدل نکلی کھڈا مارکیٹ سے آکر ٹیکسی لی، ویڈیو ہے جس کے مطابق لڑکی کھڈامارکیٹ سے ٹیکسی میں دامن کوہ گئی اور ویڈیوکے مطابق لڑکی دامن کوہ سے راولپنڈی گئی جہاں سے لڑکی نے تیسری ٹیکسی بک کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام ٹیکسی ڈرائیور کے مالکان ہیں، ہم اور فوٹیج حاصل کر رہے ہیں کہ لڑکی گکھڑ پلازاکے سامنے کھڑی ہے، لڑکی راولپنڈی سے دامن کوہ گئی، راستے میں گھرآتاتھا وہاں اترسکتی تھی، دامن کوہ سے ایف نائن پارک گئی، ایف نائن پارک میں لڑکی نے چار ٹیکسیاں انگیج کیں، لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ ان کے کہنے پر پرچہ کاٹاگیاہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ لڑکی اب مان ہی نہیں رہی کہ راولپنڈی گئی تھی، لڑکی آن لائن ٹیکسی میں نہیں گئی سادی ٹیکسی میں گئی، راولپنڈی گکھڑ پلازا سے آگے کی فوٹیج نہیں مل رہی جبکہ دامن کوہ سے لڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چوتھی گاڑی کی تلاش ہے ایف نائن کس گاڑی میں آئی اورکس کیساتھ آئی؟ انہیں علم نہیں تھاکہ ہمارے پاس ویڈیو ہے اور اب یہ انویسٹی گیشن سے بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اور بھارت دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہاہے، یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے اور را کا ایجنڈا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا معاملہ 72 گھنٹوں میں حل ہوجائے گا، شیخ رشید

مذکورہ واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیا تھا، انہوں نے ہدایت کی تھی کہ اس کیس کو جلد سے جلد حل کیا جائے، مگر اب اس کیس کی گھتی سلجھ گئی ہے۔

Related Posts