افغانستان کی آسٹریلیا کے خلاف محتاط بیٹنگ جاری ہے جس کے دوران کینگروز کو افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم نے 16اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 76رنز بنائے جبکہ افغانستان کی پہلی وکٹ 38 کے مجموعی اسکور پر گری جب 8ویں اوور کی آخری گیند پر اوپنر رحمان اللہ گرباز 21رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
رحمان اللہ گرباز کو مچل اسٹارک نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ پکڑ کر آؤٹ کردیا جس کے بعد سے ابراہیم زدران اور نئے بیٹر رحمت شاہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ ابراہیم زدران نے 58 گیندوں پر 47رنز بنالیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان نے ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا جبکہ افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے 2 میچز میں جیت درکار تھی۔
ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں آج کھیلے جارہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز اور افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی کے مابین ٹاس ہوا جو افغانستان نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پوزیشن پہلے ہی مضبوط ہے۔ آسٹریلین ٹیم نے اپنے 7 میچز میں سے 5 جیت کر 10 پوائنٹس جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے جبکہ افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔