افغان شوہر نے بیوی پر کنواری نہ ہونے کا الزام لگاکر طالبان کی عدالت میں پیش کردیا، سنگسار کرنیکا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan women illegally forced into 'virginity tests

کابل : افغانستان میں ایک شخص نے شادی کے دو دن بعد بیوی پرکنواری نے ہونے کا الزام عائد کرکے طالبان کی عدالت میں پیش کردیا، سنگسار کرنے کا خدشہ، خاتون کی دہائیاں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی میدان میں آگئیں۔

فغان صوبہ ہرات کے پشتون زرغون شہر سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے شادی کے دو دن بعد ہی مجھ پر کنواری نہ ہونے کا الزام لگایا اور مجھے طالبان کی عدالت سے سزاء دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انڈی پینڈنٹ اردو کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ 20 دن قبل میری شادی ہوئی تھی جبکہ شادی سے پہلے میرا کسی کے ساتھ کوئی جنسی تعلق نہیں تھا تاہم میرا شوہر جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کیس کی پیروی کے لیے طالبان کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اپنے فن سے ایک عالم کو گرویدہ بنانے والی قرۃ العین اعجاز

خاتون کا کہنا ہے کہ طالبان کی عدالت میں مجھے کنوار پن ثابت کرنے کیلئے سخت توہین آمیز مرحلے سے گزرنا پڑے گا اور اگر میں ٹیسٹ سے انکار کرتی ہوں تو مجھے سنگسار کردیا جائیگا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیمیں میری مدد کریں اور مجھے طالبان کی عدالت سے بچاکر انصاف دلوائیں۔

Related Posts