افغانی ڈاکٹرز،انجینئرز اورصحافیوں کا ایمبیسیز سے اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانی ڈاکٹرز،انجینئرز اورجرنلسٹس کا ایمبیسیز سے اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر احتجاج
افغانی ڈاکٹرز،انجینئرز اورجرنلسٹس کا ایمبیسیز سے اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر احتجاج

اسلام آباد:افغانستان سے آئے ہوئے ڈاکٹرز،انجینئرز اورجرنلسٹس کی جانب سے مختلف ایمبیسیز سے اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تعداد میں تقریباً 40لوگ ہیں جن میں ڈاکٹرز،انجینئرز اور جرنلسٹس شامل ہیں۔

ہم لوگ چارماہ قبل افغانستان سے آئے تھے جب طالبان کی گورنمنٹ قائم ہوئی تھی،ہمیں چار ماہ ہوگئے ہیں، ہمارے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں،ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔

گھروں کے کرائے بھی نہیں ادا کر سکتے،چھوٹے چھوٹے بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ایمبیسی والے ہمیں اپوائنٹمنٹ دیں تاکہ ہمارا ویزہ پراسز ہو جائے اور ہم پاکستان سے دیگر ممالک میں منتقل ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ کے ناقص سیکورٹی انتظامات،طلبا اذیت سے دوچار

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایمبیسیز کو میل کرتے ہیں وہ ہمیں بلاک کر دیتے ہیں،ہماری مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں،ہم یورپی یونین اور امریکہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے، ہم اس وقت انتہائی خطرے میں ہیں،پاکستان فارن آفس بھی اس سلسلے میں ہماری مدد کرے۔

Related Posts