میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی فنکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے سوشل میڈیا پیج پر آ کر پاکستان کے کھلاڑیوں کو گالیاں دینا کسی کا حق نہیں ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اپنے بھارتی مداحوں سے خاص طور پر ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں پاکستان جیتا جس پر بہت سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کی اور بعض لوگوں نے گالیاں دیں۔
بال رنگنے سے لے کر ورک آؤٹ تک، ماہرہ کا لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بننے کا سفر
تصویری تجزیہ، گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا خوبصورت فوٹو شوٹ
انسٹا گرام پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ میرے پیج پر آ کر مجھے، میرے ملک کو یا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو برا بھلا کہے یا گالیاں دے۔ آپ کی اسپورٹس مین اسپرٹ کہاں گئی؟ پاکستان ایک میچ کیا جیتا، آپ کو اتنی تکلیف ہوئی۔ یہ بات صرف کچھ لوگوں کیلئے ہے۔
ویڈیو پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن تحمل اور برداشت ہونی چاہئے۔ آپ کی بھارتی ٹیم ہماری ٹیم سے بہتر ہے۔ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کا بہت بڑا فین ہوں۔ بہت سے پاکستانی آپ کے بھارتی کھلاڑیوں کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ دوسرے کو برا بھلا کہے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ اگر آپ میرے پیج پر آ کر ایسی باتیں کریں گے تو اس کا کیا اثر ہوگا؟ کیونکہ آپ اپنے ملک کے سفیر ہیں۔ تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں۔ پاکستان نے بھارت سے بہت سے میچز ہارے، لیکن کیا ہم نے آپ کو کوئی گالیاں دیں؟ ہات جیت ہوتی رہتی ہے۔ میری بات کا برا مت مانیے گا۔