Friday, March 29, 2024

لکی مروت، پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 4اہلکار شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل پر معمول کے گشت کے دوران فائرنگ کی گئی۔ مسلح ملزمان نے وانڈا میر عالمی کے علاقے میں پولیس پر گولیاں برسائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لکی مروت میں پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ملزمان سمیت 3  گرفتار

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

صدر پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے جن میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل انعام، کانسٹیبل مقیم اور ڈرائیور رحیم اللہ شامل تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو شہید کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لکی مروت پولیس نے برگئی کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سمیت 3 افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلئے۔

ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمند نے تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کے ایس ایچ او امیر خان کے ہمراہ گزشتہ برس پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے برگئی پہنچتے ہی اشتہاری ملزمان کے ٹھکانے کے گرد گھیرا ڈالنا شروع کردیا۔