کراچی:کے ایم سی کی ایڈمنسٹریٹر شپ مرتضی وہاب کیلئے کانٹوں کی سیج بن گئی،کے ایم سی کے 65ہزار ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والے ملازمین کو پنشنری بینیفٹ کی مد میں 5ارب روپے کی ادائیگیوں نے مرتضیٰ وہاب کو مشکل میں ڈال دیا۔
فائرفائٹر کا 28ماہ کا اوور ٹائم جو نصف ارب روپے سے زائد ہے ادا کرنا ہےجبکہ عدلیہ بلدیہ عظمی کراچی کے اثاثے بیچ کرادائیگیاں کرنے کاحکم دے چکی ہے۔
22ہزارپنشنرز کا 2سال کا ماہوار پنشن اضافہ بھی ایک ارب روپے کی صورت میں واجب الادا ہے.2016کے اضافہ شدہ تنخواہوں کے 3ماہ کے واجبات اور 2019کے 10ماہ کے 18ہزار ملازمین کے 40کروڑ کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بدترین ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا