ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض دیگا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض دیگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرِنو اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے جبکہ منظور شدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

اعلامیے کے مطابق اس رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی اورنکاسی آب کے منصوبے مکمل ہوں گے، رقم سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

دوسری جانب قازقستان کا پارلیمانی وفد باہمی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

قازقستان کا ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد جس کی قیادت مجلس کے چیئرمین کوشانوف زانووچ کر رہے ہیں، پاکستان کے 3 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچا ہے۔