اسلام آباد :نجی ٹی وی کی اینکر و معروف پاکستانی اداکارہ صوفیا مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام اور بیرون ممالک سے مدد کی اپیل کی ، سابقہ شوہر نے میری بچیوں کے نام اور عمریں تبدیل کی جبکہ دونوں جڑواں بچیوں کو صدف ناز اور زبیر احمد کی بیٹیاں ظاہر کر کے ملک سے باہر اسمگل کیا گیا ، بچیوں پر عمر فاروق ظہور بے جا ظلم کرتا ہے۔ کیا کوئی باپ اپنی ہی بیٹیوںکو جوتوں سے مارتا ہے ، میری بیٹیاں مجھے واپس دلائی جائیں صوفیا مرزا کا مطالبہ۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ میری شادی عمرفاروق ظہور سے 2006 میں ہوئی تھی ، 2007 میں ہمارے ہاں جڑواں بیٹیاں زینب اور زنیرہ پیدا ہوئیں ، کچھ عرصے بعد میرے علم میں یہ بات آئی کہ میرے شوہر بیرون ممالک میں فراڈ کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، اس کے علاوہ عمر فاروق نے مجھ پر کئی بار تشدد کیا ، دبئی میں مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی جس پر میں نے تنگ آ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمر فاروق سے علیحدگی کے بعد عدلیہ کی جانب سے بچیاں میرے حوالے کی گئیں اور عمر فاروق کو ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی جس پر 2009 میں ملاقات کے بہانے عمر فاروق ظہور نے دونوں بچیوں کو غیر قانونی طور پر اغواءکر لیا ، جس پر ہم نے بچیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں تلاش کیا ، ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ بچیاں پاکستان میں ہیں بھی یا نہیں ۔
انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی دی کہ بچیوں کی اغواءکاری کے وقت عمر ڈیڑھ سال تھی ، مقدمہ درج ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ بچیوں کی ولدیت نام اور عمریں تبدیل کر کے کسی صدف ناز اور زبیر احمد کے نام پر جعلی پاسپورٹ بنا کر اسمگل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر فاروق ظہور اور ان کی والدہ پر مختلف مقدمات ہیں اس کے باوجود وہ ملک میں آزادی سے گھومتے رہتے ہیں پاکستان آتے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا ٹاکرا: ماہرہ خان خاموش نہ رہ سکیں