کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے کہا ہے کہ میں ایک کارپوریٹ پس منظر سے ہوں اس لیے جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی، ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ کنفیوژن ہے کہ آج آپ یہاں موجود ہیں تو آپ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیوں کردیا تھا؟۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایمن سلیم نے کہا کہ میں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی ہے پھر بحیثیت کنسلٹنٹ کام کیا تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں، تو میں بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا میں واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنا ان کے لیے زندگی کے بدل جانے کے مترادف تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ یہ ہوا تھا کہ وہ پوری طرح سے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں کہ انہیں یہ کرنا بھی یا نہیں۔
مزید پڑھیں:میشا شفیع کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے