گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر پیدا ہوا، اداکارہ علیزے شاہ کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ پر پیداہوا، اداکارہ علیزے شاہ انکشاف
گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ پر پیداہوا، اداکارہ علیزے شاہ انکشاف

کراچی: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ پر پیدا ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ علیزے شاہ کی انٹرویو کی ویڈیو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ علیزے کا کہنا تھا کہ انہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر پیدا ہوا تھا ۔ علیزے کا بتانا تھا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں۔

اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح ان کا گانے کا شوق بڑھتا گیا اور پھر انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بھائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیزے شاہ کا بتانا تھا کہ ان کے بھائی بہت زیادہ شرمیلے ہیں اس لیے وہ گلوکاری میں نہیں آتے ہیں اور ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار76 کورونا کیسز رپورٹ، مزید 19افراد جاں بحق

 

Related Posts