چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین نیب
چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد چیئرمین نیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کا جاری لیا گیا۔

چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے مبینہ شوگر اسکینڈل کے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تحقیقات شفاف، غیرجانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام صوبوں سے چینی سبسڈی کی تفصیلات لے کر معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔

ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس حاصل کی جائیں۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ چینی پر غیر قانونی سبسڈی سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: اجتماعی کوششوں سے کرپشن فری پاکستان کے خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے، چیئرمین نیب

Related Posts