اسلام آباد:شہر اقتدار میں واقع کورین سفارت خانے کے عملے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس پر الزام لگایا ہے کہ وفاقی پولیس نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے اور کورین سفارت خانے میں زبردستی داخل ہوئی۔
سفارتی عملے کا کہناہے کہ وفاقی پولیس 07مارچ کو ہمارے سفارت خانے میں سفارت خانے کے پچھلے گیٹ سے داخل ہوئی، پولیس ہمارے سفارتی عملے کو ہراساں کرتی رہی جبکہ وفاقی پولیس نے سفارت خانے کے اندرونی دونوں دروازوں کو بھی توڑ دیا تھا۔
سفارتی عملے کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہم نے احتجاجاً پاکستانی وزارتِ خارجہ کو معاملے سے آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر لیٹر لکھ دیا ہے۔
ہم آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پولیس اہلکاروں نے زبردستی سفارت خانے میں ہمارے سفارتی عملے کو ہراساں کیا ہے ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں: یوکرین کا روس سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، اہم روسی مطالبات منظور