شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکیورٹی فورسز کے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پرآپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن دتہ خیل کے علاقے میں کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی، لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں اور خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کے لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Related Posts