کراچی: کھارادر بولٹن مارکیٹ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم 6 گھنٹے کے اندر اندر گرفتارکرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق پولیس نے گولیمار کی طرف ریڈ کرکے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے لوٹی ہوئی رقم 18 لاکھ روپے اور چیک بک برآمد کر لئے، ملزم کا نام فیصل ہے جو دکان پر ملازم تھا۔
ڈکیتی کی واردات دکان پر کام کرنے والے ملازم نے انجام دی،دکان پر موجود ملازم نے پیسے چوری کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے ملازم سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او کھارادر اور ان کی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے CCI اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
انہوں نے تمام تاجر برادری سے گزارش کی کہ اپنی دکان پر کام کرنے والے ملازموں کا CRO ریکارڈ چیک کروائیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں مدد مل سکے۔
مزید پڑھیں:پولیس نے معروف شپنگ کمپنی کی بلڈنگ میں 8 روز سے قید ملازم کو بازیاب کروالیا
تمام تاجر برادری سے التماس ہے کہ کسی بھی قسم کی بڑی کیش ٹرانزیکشن میں متعلقہ پولیس کو اطلاع دیا کریں تاکہ آپ کو پولیس کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔