جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق
جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچزکا تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی: جامشورو میں انڈس ہائی وے پر 2 مسافر کوچز کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملتان میں کار ٹرک سے تصادم، 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کا تصادم، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچز میں سے ایک بس لاڑکانہ میں برسی کی تقریب سے واپس کراچی جارہی تھی۔ حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ پنجاب کالونی کے قریب پیش آیا۔

 کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے قریب آج سے 9 روز قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 فرد زخمی ہوا۔

گاڑی اور موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے کے باعث جاں بحق شہریوں میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل تھے۔ لاشوں اور زخمی فرد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts