روجھان میں 2 بسوں کا خوفناک تصادم، 8افراد جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجن پور: روجھان میں 2 بسوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا جانے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قلات کے قریب مسافر بس اور کار کا تصادم، 4افراد جاں بحق

بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونےو الی بسوں میں سے ایک پشاور سے کراچی جبکہ دوسری کوئٹہ سے راجن پور جا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 قلات کے قریب یہ افسوسناک حادثہ 2 ماہ قبل کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافر بس کا غوث آباد کراس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ جانے والی کار سے تصادم ہوا۔

Related Posts