پنجاب کے ضلع خانیوال میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تاحال ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی طرف سے کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے علاقے بورا چوک میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی شکایت کی گئی جس پر علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم ایس ایچ او تھانہ سٹی نے کہا ہے کہ ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور پولیس کو صرف میرٹ پر کارروائی کا اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں پیٹرولیم کمپنی کی گاڑی پرحملہ،2ایف سی اہلکار4ملازمین شہید
پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں متعلقہ دفعات کا اندراج کیا گیا ہے، اس لیے بچے کے لواحقین کو پولیس کارروائی کے حوالے سے فکر نہیں کرنی چاہئے۔ پولیس میرٹ کے مطابق ملزمان کی عبوری ضمانت ختم ہوتے ہی گرفتاری عمل میں لانے کے بعد واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں معمول کے گشت کے دوران وین کے قریب ہونے والے زوردار دھماکے سے وین کے اندر بیٹھے 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے دشت روڈ میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ساتھی پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم دھماکے کرنے والے ملزمان کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ دشت روڈ: ڈیوٹی پر موجود وین کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی