ابرار الحق نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنی نئی نعت جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابرار الحق نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنی نئی نعت جاری کردی
ابرار الحق نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنی نئی نعت جاری کردی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، ہلال احمر کے چیئرمین اور مشہورو معروف گلوکار ابرار الحق نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اپنی نئی نعت جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق نے اپنے چاہنے والوں کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نعت جاری کرنے سے متعلق بتا تے ہوئے اس نعت کوپیارے آقا ﷺ کے لیے ایک تحفہ’قرار دیا ہے۔

معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنماء ابرار الحق کی نعت‘ہو ادھر بھی نظر کرم یارسول اللہ ﷺ‘ میں پیر معاذ عبدالغفور اور رضوان سلطانی کی آواز بھی شامل کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنی نئی نعت رسول مقبول ﷺ کو یوٹیوب پر بھی جاری کیا، عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے ابرار الحق کی نئی نعت کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ

Related Posts