عابد علی کی سنچری، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abid first to score Test and ODI hundreds

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرشان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی جب شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل کراچی پہنچیں گی ،منگل کو ٹریننگ کا آغاز کریں گی

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنرعابد علی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری بنائی جس کے بعد عابد علی ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

عابد علی نے مارچ 2019 میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی ۔عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی سنچری اسکور کی، پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائیگا۔

Related Posts