مشہورومعروف اداکار عابد علی کی دوسری برسی، مداح سوگوار ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہورومعروف اداکار عابد علی کی دوسری برسی، مداح سوگوار ہو گئے
مشہورومعروف اداکار عابد علی کی دوسری برسی، مداح سوگوار ہو گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار عابد علی کی دوسری برسی کے موقعے پر مداح سوگوار ہیں جنہیں 80ء اور 90ء کے علاوہ 2000ء کی دہائی کے بھی اہم اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے آج 2 برس مکمل ہوگئے جنہیں پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

سن 1952ء میں مارچ کے دوران کوئٹہ میں جنم لینے والے عابد علی کی ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت میں ہوئی۔عابد علی کو اداکاری کے علاوہ مصوری، ڈرامہ نگاری اور فنونِ لطیفہ کے دیگر شعبوں سے بھی انسیت تھی۔

ریڈیو پاکستان سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے عابد علی 1973ء میں ٹی وی انڈسٹری میں جلوہ گر ہوئے اور 80ء اور 90ء کی دہائی میں پی ٹی وی کے متعدد سیریلز میں اداکاری کرکے بے مثال شہرت سمیٹی۔

امجد علی امجد کے ڈرامہ سیریل وارث میں عابد علی کے کام کو بے حد سراہا گیا۔ دوریاں، پیاس، مہندی، دیارِ دل اور دیگر متعدد ڈراموں میں ان کی اداکاری مداحوں پر حیرتوں کے پہاڑ توڑتی چلی گئی۔

ڈرامہ سیریل دشت سے ڈائریکشن کا آغاز کرنے والے عابد علی کو 1985ء میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سمیت دیگر متعدد اعزازات سے نوازا گیا تاہم کامیابیوں کا یہ سفر زیادہ عرصے تک نہ چل سکا۔

عابد علی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے جنہیں سانس لینے میں تکلیف ہوئی تو 30 اگست 2019ء کو کراچی کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور 5 ستمبر کے روز خالقِ حقیقی سے جاملے۔

ان کی وفات پر ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ متعدد فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ عابد علی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا کیونکہ وہ اپنی ذات میں کسی یونیورسٹی سے کم نہیں تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: استنبول، ٹائیگر 3 کی شوٹنگ، سلمان اور کترینہ کی ترک وزیر سے ملاقات

Related Posts