عبدالہادی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdul Hadi elected president of Site Association of Industry

کراچی :سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں عبدالہادی بلامقابلہ صدر، ریاض الدین سینئر نائب صدر اور عبدالقادر بلوانی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایشن میں منعقدہ 56 ویں سالانہ اجلاس میں نومنتخب عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ نومنتخب عہدیدار یکم اکتوبر 2020 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ سراج قاسم تیلی، سرپرست زبیر موتی والا،طارق یوسف، مجید عزیز، محمد جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ،ظفر احمد، عبدالرشید، سکندر عمران، اقبال عربی، اسد نثار، سلیمان چاؤلہ (سبکدوش صدر) اور سینئر ممبران نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالہادی نے اجلاس سے خطاب میں ترجیحی بنیادوں پر مختلف مرحلوں میں حل طلب مسائل کا فالواپ کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے حالیہ شدید بارشوں سے سائٹ ایریا کے انفرااسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: 6سو کی مچھر دانی 9 ہزار میں سندھ حکومت ہی خرید سکتی ہے،خرم شیر زمان

عبدالہادی نے سائٹ سیلف سکیورٹی سسٹم کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا اور صنعتکاروں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے اس سسٹم کو بلاررکاوٹ چلانے کے لیے اس کے اخراجات میں تعاون کی درخواست بھی کی جو سائٹ کی تمام صنعتوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر پراجیکٹ سے متعلق امور اعلی سطح پر اٹھائے جارہے ہیں اور اس معاملے میں مثبت پیشرفت ہورہی ہے۔

Related Posts