دُعا منگی رِہا ہو کر واپس گھر پہنچ گئی، اہلِ خانہ کا تفصیلات بتانے سے گریز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعا منگی رِہا ہو کر واپس گھر پہنچ گئی، اہلِ خانہ کا تفصیلات بتانے سے گریز
دُعا منگی رِہا ہو کر واپس گھر پہنچ گئی، اہلِ خانہ کا تفصیلات بتانے سے گریز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اغوا برائے تاوان کے کیس میں نیا موڑ آگیا، شہرِ قائد کے پوش علاقے سے اغوا کی گئی دُعا مانگی نامی لڑکی رِہا کر واپس اپنے گھر پہنچ گئی ہے، تاہم اس کے علاوہ اہلِ خانہ فی الحال کسی بھی قسم کی تفصیل دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

دُعا منگی گزشتہ شب اپنے گھر خیریت سے پہنچی، تاہم پولیس حکام اور اہل خانہ کی طرف سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ نہیں کیا گیا، نہ ہی مغویہ کا بیان ابھی تک ریکارڈ کیا جاسکا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی سے اغوا کی گئی دُعا منگی نامی لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں نئی پیش رفت سامنے آئی۔ اغوا کاروں نے لواحقین سے تاوان کے طور پر 3 کروڑ 87 لاکھ کی خطیر رقم طلب کی۔

علمِ قانون کی طالبہ دُعا منگی کے اغوا کے بعد اغوا کاروں نے لڑکی کے رشتہ داروں سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرکے 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی رقم طلب کی ہے جو پاکستانی 3 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتے ہیں۔

اغوا کاروں نے4 نومبر کو  رابطہ کرتے ہوئے رشتہ داروں سے مطالبہ کیا کہ دُعا منگی کو آزاد کروانا ہے تو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کریں۔

 اس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس سے قانون کی طالب علم دعا منگی کے اغوا کے سلسلے میں پولیس نے ان کے گروپ کے لڑکے لڑکیوں سمیت 22 افراد کے بیانات ریکارڈ کرلیے ، تفتیش کے دوران مغویہ کی بہن کی بھی موقع پر موجودگی کا انکشاف ہوا۔

پولیس کے مطابق  2 دسمبر کو ملنے والی اہم معلومات سے تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی ، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بڑا بخاری میں واقع ریسٹورنٹ ماسٹر چائے کو اس اہم کیس کے لیے مرکزِ تفتیش بنا لیا۔

ڈیفنس فیز 6 کے علاقے  میں پولیس ذرائع کے مطابق ماسٹر چائے کے تمام ویٹرز، سیکورٹی گارڈ، کئی دیگر چوکیداروں اور افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: دعا منگی کے اغوا کے دوران بہن کے وہیں موجود ہونے کا انکشاف

Related Posts