آباد کے سالانہ انتخابات 2023-24 کیلئے عہدیداران کا انتخاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آباد کے سالانہ انتخابات 2023-24 کیلئے عہدیداران کا انتخاب
آباد کے سالانہ انتخابات 2023-24 کیلئے عہدیداران کا انتخاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سالانہ انتخابات 2023-24کے لیے چیئرمین کی نشست پر آصف سم سم جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر ابراہیم ایس حبیب اور وائس چیئرمین کی نشست پر ذیشان صدیقی منتخب ہوگئے۔مصطفیٰ شیخانی کو آباد سدرن ریجن کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آباد ہاؤس میں منعقد ہونے والے آباد کا سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں سال 2023-24 کے لیے تمام اراکین نے متفقہ طور پر سال 2023-24کے لیے آباد کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر آباد کے پیٹرن ان چیف محسن شیخانی نے سبکدوش ہونے والے آباد کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آباد کے سابق عہدیداران نے مشکل حالات میں آباد ممبران کے مسائل حل کرنے،تعمیراتی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کے فروغ کے لیے اپنی بھرپورصلاحیتیوں کا استعمال کیا۔

محسن شیخانی نے کہا کہ آباد کے تمام ممبران کے اتحاد اور ان کی محنت کی بدولت آج آباد کے مضبوط ادارہ بن چکی ہے۔ تعمیراتی شعبے یا ملکی معیشت کی بات ہو حکومتی سطح پر آباد کے چیئرمین کی تجویز کو اہمیت دی جاتی ہے۔

محسن شیخانی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی آباد ممبران متحد ہوکر ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین آصف سم سم نے تمام ممبران سے تشکر کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز اور آباد کے ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق ممبران کی فلا ح و بہبود کے لیے اور تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آباد الیکشن میں ممبران نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

انھوں نے آباد کے ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کے فروغ میں شاندار خدمات پرآباد کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین الطاف تائی اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

سبکدوش ہونے والے چیئرمین الطاف تائی نے خطاب کرتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آباد کے پیٹرن ان چیف محسن شیخانی کی آباد کے لیے گراں قدر خدمات ہیں،انھوں نے ہمیشہ آباد کے عہدیداران کی سرپرستی کی اور مشکل سے مشکل مسئلے کو بھی حل کیا۔

Related Posts