شاہین شاہ آفریدی کی تصویر وائرل، کیا وہ ماڈلنگ شروع کرنے والے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

فاسٹ بولر کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور اکثریت اُن سے یہی سوال کررہی ہے کہ آپ نے ماڈلنگ کب شروع کی۔

آیئے ان تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر کی اقراء عزیز کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

بعدازاں شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کیخلاف مہم چلائی گئی تھی جس کے جواب میں داماد شاہین آفریدی نے بھی ردعمل دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔