ویتنام کی لڑکی نے پنجاب کے ضلع نارووال کے نجی کالج کے ٹیچر طاہر سے شادی کر لی۔
نارووال کے کالج ٹیچر طاہر اور ویتنام کی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: بھارتی خاتون اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئی
ویتنام کی لڑکی ایشن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام آمنہ رکھ لیا۔
طاہر سے شادی کرنے والی آمنہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوا۔
قبل ازیں ایک بھارتی خاتون انجو بھی اپنے سوشل میڈیا دوست سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچیں۔ مدھیہ پردیش کی رہنے والی انجو کی شادی اترپردیش کے اروند سے سال 2007 میں ہوئی تھی۔ ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ راجستھان کے الور ضلع میں رہائش پذیر تھی۔
کچھ عرصہ قبل انجو پاکستان کے علاقے دیر کے باشندے نصر اللہ سے ملنے اور شادی کرنے کیلئے اپنے دو بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئیں اور یہاں اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد فاطمہ کے نام سے نصر اللہ سے شادی کرلی۔