سینیٹ انتخابات میں گیلانی امیدوار، بیٹا خریدار، مبینہ ویڈیو منظر عام پر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آگئی
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ علی موسیٰ پی ٹی آئی رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے قومی اسمبلی میں مشترکہ اُمیدوار ہیں،ویڈیو میں علی موسیٰ پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدتے ہوئے وڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا الیکشن لڑنے کا۔انہیں فوری طور پر انتخاب سے الگ ہو جانا چاہئیے۔ایسا چور خاندان جس میں بڑوں سے لے کر بچے تک چوری کرنے میں ماہرہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

Related Posts