سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی
کراچی میں بڑھتے جرائم، خرم شیر زمان نے وفاق سے مدد طلب کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے۔

پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہاکہ جمہوریت کے دعویدار آئین و قانون کو روندتے ہوئے ذاتی مفادات کے لیے ضمیر فروشی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے۔ بنارسی ٹھگوں کے استاد سندھ کے مستقبل پر سیاہ دھبا ہیں۔ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور خرید و فروخت کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی پی سندھ میں ہمیشہ چور اقتدار کے لیے چور دروازے ڈھونڈتی رہی ہے۔ پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے، عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں گیلانی امیدوار، بیٹا خریدار، مبینہ ویڈیو منظر عام پر

Related Posts