کابل:پشاور میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں ہونے والی شہادتوں پر ترجمان طالبان نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عام شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔
پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوس ناک واقعے میں معصوم بچے بھی شہید ہوئے۔
خواخوږي:
موږ د پاکستان پیښور کې په یوه مسجد کې چاودنه غندو، په ملکي خلکو او عبادت کونکو برید هیڅ توجیه نه لري.
په پیښه کې له ټولو متضررینو سره خپله ژوره خواخوږي ښیو.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 4, 2022
طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 56افراد شہید، متعدد زخمی