زیادتی کے الزام میں گرفتار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کوریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادتی کے الزام میں گرفتار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کوریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
زیادتی کے الزام میں گرفتار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کوریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد:سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شوکت رحمان خان نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں سرکاری ہاسٹل” این سی آر ڈی” کے کمرہ میں جواں سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں گرفتار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

سماعت کے دوران مدعیہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ریپ کیس میں گرفتار ملزم سرکاری آفیسر رانا سہیل کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جمعہ 16 جولائی 2021ء کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شوکت رحمان خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ مقدمے کی مدعیہ ہما خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مدعیہ نے ملزم پارٹی سے مک مکا کرلیا ہے۔

جس کے بعد وہ کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ جمعرات کے روز 15 جولائی کو جب پولیس نے ملزم رانا سہیل کو عدالت میں پیش کرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تو مدعیہ نے عدالت کو بتایاکہ یہ وہ ملزم ہی نہیں ہے جس نے زیادتی کی تھی۔

مزید پڑھیں : پولیس کی کارروائی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ”معاملات” طے ہوگئے تھے۔ جس کی وجہ سے مدعیہ نے عدالت میں اپنا بیان بدلا۔ واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ہما خان نامی لڑکی کی درخواست پر ریپ کا مقدمہ درج کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر رانا سہیل کو گرفتار کیا۔

مقدمے میں لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم رانا سہیل نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر این سی آر ڈی ہاسٹل میں لے گیا جہاں ملزم نے مدعیہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts