پوری قوم کیلئے فخر کا لمحہ، پاکستان ٹی بی کے خلاف طویل جنگ جیت گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروپاکستانی

پاکستان نے ٹی بی (تپ دق) کی بیماری کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی پر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سے ڈاکٹر رضیہ فاطمہ اور امریکہ سے ڈاکٹر جین کارٹر کو ٹی بی کنٹرول کی کوششوں میں ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقدہ تقریب میں پھیپھڑوں کی صحت سے متعلق عالمی کانفرنس کے دوران دیا گیا جس میں دنیا بھر سے ہزاروں طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔

یہ اعزاز ایک تاریخی کارنامہ ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر رضیہ کے کام نے نہ صرف انہیں بین الاقوامی سطح پر پذیرائی بخشی ہے بلکہ ان کے حالیہ انتخاب کی وجہ سے انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹی بی کی بھی پذیرائی ہوئی ہے جس کے ایک شعبے کی وہ سربراہ چنی گئی ہیں۔

اس خبر پر انڈونیشیا میں سائنسی برادری اور پاکستانی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور صحت کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ڈاکٹر رضیہ کے کام اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Related Posts