پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے،عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے،عمران خان
پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے،عمران خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کہنا ہے کہ ان کو خوف ہے اگر الیکشن کروائے تو عمران خان دو تہائی اکثریت لے جائیگا۔ جب تک قوم کو حقیقی آزادی نہیں دلواؤں گا، سڑکوں پر رہوں گا، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کرش ہو اور اس کے بعد الیکشن کروایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا اگر امریکا افغانستان میں کوئی کارروائی کرے تو اس میں ہمارا ملک ملوث ہو۔ نواز شریف کو چوری کرنے پر نکالا گیا جب کہ میری حکومت اس لیے ختم کی گئی کیونکہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، کیا میں منی لانڈرنگ کرکے ملک کا پیسا باہر لے جاکر بنگلے بنارہا تھا؟ میں تو آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا۔

اُنہوں نے کہاکہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اور ہم دوسروں کی جنگوں میں شامل ہوکر تباہی کرتے ہیں، 400 ڈرون حملوں ہوئے، 35 لاکھ قبائلی نقل مکانی کرگئے، تھوڑے سے ڈالروں کے لیے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز گل کو ننگا کرکے اس پر تشدد کیا گیا، جو کچھ ظلم انہوں نے کیا ہے یہ جانوروں سے بھی نیچے چلے گئے ہیں، اس ملک کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر روس سے مجھے 30 یا چالیس فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا تو کیوں نہ لیتا؟ اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں خرید سکتے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

عمران خان نے کہا کہ یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے ان کے چار ماہ میں سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔ہماری حکومت اس وقت حکومت گرائی گئی جب 17 سال میں بہتر گروتھ ریٹ تھا، ریکارڈ ٹیکس وصولیاں تھیں۔

Related Posts