ٹیچر سے بہن کی تلخ کلامی، بھائی کی اسکول پر فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں بہن کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی کے بعد بھائی نے سرکاری گرلز اسکول پر فائرنگ کردی۔

 واقعہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نوید نے اسکول پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسکول کے مرکزی دروازے میں سوراخ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گوجر خان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نوید کی بہن اسکول میں ملازمہ رہ چکی ہے جس کی اسکول ٹیچر سے تلخ کلامی ہوئی تھی، ملازمہ کے بھائی نے اسکول پر اسی وجہ سے فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

دری اثنا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

Related Posts