مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں شروع کی گئی تجرباتی بس سروس سے 25 ہزار سے زائد مسافر استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔
مقامی جریدے نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کے محلے الرصیفہ کے ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد الحرام کے صحن کے قریب نئی بس سروس شروع کی گئی ہے جس سے اب تک 25ہزار سے زیادہ افراد استفادہ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے محلوں اور شاہراہوں پربس اسٹینڈز تیار کئے جارہے ہیں جن کی تعداد 425ہے، مسجد الحرام کے اطراف چار بڑے اسٹیشن بس سروس کیلئے ہیں اور یہ نمازیوں، عمرہ و حج زائرین اور اہلیان مکہ مکرمہ کیلئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے چار سو شاندار بسیں حاصل کی گئی ہیں، ان میں سے 240عام نوعیت کی ہیں اور 160ڈبل ڈیکر ہیں۔
مزید پڑھیں: اللہ کے گھر کی محبت، مصری جوڑا موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے مکہ پہنچ گیا