سنسان جزیرے پر کوئلہ اور لیموں کھا کر زندہ رہنے والا شخص

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنسان جزیرے پر کوئلہ اور لیموں کھا کر زندہ رہنے والا شخص
سنسان جزیرے پر کوئلہ اور لیموں کھا کر زندہ رہنے والا شخص

ریوڈی جنیروبرازیل کے ایک سنسان جزیرے پر پھنس جانے والے ایک باغبان نے پانچ روز تک صرف لیموں، کوئلے کے چورے اور سمندری پانی پر گزارا کرکے اپنی جان بچائی جس پر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نیلسن نیڈی کو رواں ہفتے ایک اور شخص جیٹ اسکیئر نے اس وقت شناخت کیا جب وہ اپنی ٹی شرٹ لہرا کر اشارہ کررہے تھے کیونکہ 51 سالہ شخص اپنی موت کے قریب جاپہنچا تھا۔

انہیں معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ وہ ریوڈی جنیرو کے مشہور گروماری ساحل پر گئے جہاں انہیں کچھ کام تھا۔ وہ ایک پتھر پر بیٹھے تھے کہ ایک تیز لہر نے انہیں گرادیا اور پانی انہیں دو میل دور تک لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں لڑکی کا انوکھا اظہارِ محبت، سڑک پر اشتہار چلوادیے

وہ اصل مقام کی بجائے پالما جزیرے پر اترے جہاں کوئی انسان نہ تھا، نہ وہاں درخت تھا اور نہ ہی کوئی کھانے کی شے تھی یہاں تک چھپنے کو بھی کوئی جگہ نہ تھی۔ پھر انہیں ایک غار نما جگہ ملی جہاں وہ چھپ گئے۔ بھوک لگنے کے بعد انہیں بہت تلاش کے بعد دو عدد لیموں اور پانی کی چند بوتلیں ملیں جو کوئی ماہی گیر چھوڑ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹک ٹاکرز نے 24 گھنٹوں میں 69 ریستوران کا دورہ کرکےعالمی ریکارڈ بنالیا

مذکورہ شخص نے چھلکوں سمیت لیموں کھائے۔ اس کے بعد دوبارہ وہ گرماری جزیرے کی جانب تیرنے لگے لیکن سمندری لہروں سے آدھے راستے تک ہی پہنچ سکے۔ وہ دوبارہ پالما جزیرے پہنچے جہاں انہوں نے چلے ہوئے کوئلے راکھ بھی کھائی۔

اس طرح پانچویں روز جیٹ اسکی کرتے دو افراد نے انہیں دیکھ لیا اور ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں غذا اور طبی امداد دے کر جان بچالی گئی۔

Related Posts