2022 میں مقبول ہونے والے 10 پاکستانی ڈرامے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2022 میں مقبول ہونے والے 10 پاکستانی ڈرامے
2022 میں مقبول ہونے والے 10 پاکستانی ڈرامے

سال 2022 میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، کئی ایسے پاکستانی ڈرامے ہیں جنہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پذیرائی ملی۔

سال 2022 اپنے اختتام میں ہے، اسی لئے ہم نے رواں سال کے مقبول پاکستانی ڈراموں کی ایک فہرست تیار کی ہے، آئیے اُس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

1. سنگِ ماہ

Sang e Mah has attracted a lot of attention because star-singer Atif Aslam (Online)

رواں سال مقبول ہونے والے پاکستانی ڈراموں میں سنگِ ماہ سرفہرست رہا،جس کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، سمیعہ ممتاز، ثانیہ سعید، عمیر رانا، عاطف اسلم، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

سنگِ ماہ کو مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کیا تھا اور مومنہ درید پروڈکشنز نےاسے پروڈیوس کیا تھا، ڈرامہ قبائلی علاقوں میں ’گھگ‘ کی صورت میں خواتین پر ہونے والے ظلم پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

2. صنفِ آہن

The Brown Identity

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن خواتین پر مبنی ایک ڈرامہ تھا جوکہ مختلف پسِ منظر سے تعلق رکھنے والی سات لڑکیوں کی کہانی کے گرد گھومتا ہے جن کی زندگی فوج میں شامل ہونے کے بعد بدل جاتی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، کبریٰ خان، یمنا زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف، اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا، شہریار منور، دانیر مبین، عثمان مختار، عاصم اظہر اور میروب علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

3. کیسی تیری خودغرضی

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خودغرضی کی کہانی ایک امیر تاجر نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو ایک متوسط گھرانے کی لڑکی کہ عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے اور پھر وہ اُس لڑکی کا دل جیتنے کیلئے ہر ممکن حد تک جاتا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں دانش تیمور، درِفشاں سلیم،لائبہ خان، لیلیٰ واسطی، نعمان اعزاز، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب، زینب قیوم، شہود علوی، ٹیپو شریف، عماد بٹ اور شہزین راحت شامل ہیں۔

4. میرے ہمسفر

Mere Humsafar Last Episode Public Reaction | Reviewit.pk

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی ایک نوجوان لڑکی ہالا کے گرگھومتی ہے جسے اُس کے والد بچپن میں اُس کی دادی کے گھر پر چھوڑ کر بیرونِ ملک چلے جاتے ہیں۔

یتیم ومسکین ہونے کی وجہ سے ہالا کے ساتھ گھر میں اچھا سلوک نہیں کیاجاتا۔ تاہم، ہالا کی زندگی میں تبدیلی اُس وقت آتی ہے جب اُس کی شادی بیرونِ ملک سے آنے والے کزن کے ساتھ ہوجاتی ہے۔

میرے ہمسفرکی کاسٹ میں فرحان سعید، ہانیہ عامر، صبا حمید، وسیم عباس، تارا محمود، علی خان، عمر شہزاد اور زویا ناصر شامل ہیں۔

5. چوہدری اینڈ سنز

Chaudhry and Sons' - Imran Ashraf's killer dance moves win hearts

سید وجاہت حسین کی ہدایت کاری اور صائمہ اکرم چوہدری کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل چوہدری اینڈ سنز کی کہانی ایک خاندان کے دوبارہ ملنے کے گرد گھومتی ہے۔

6. فراڈ

Fraud hints at desi Tinder Swindler - Cutacut.com

فراڈ 2022 کی بہترین ڈرامہ سیریلز میں سے ایک ہے جس میں صبا قمر، احسن خان، اور میکال ذوالفقار نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فراڈ کی کہانی ایک بہت ہی مناسب مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح معصوم لڑکیوں کو پھانس کر، خاص طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ حقیقت میں، یہ دونوں طریقوں سے کیا جاتا ہے بعض اوقات لڑکیاں بھی بے ایمانی اور فریب میں ملوث ہوتی ہیں۔

7. اے مشتِ خاک

Aye Musht-e-Khaak' finally comes to an end

ڈرامہ سیریل اے مشتِ خاک کی کہانی ایک نوجوان مستجاب کے گرد گھومتی ہے جو کہ مذہب پر یقین نہیں رکھتا لیکن اُسے ایک مذہبی لڑکی دعا سے پیار ہوجاتا ہے۔

دعا اُس کے جذبات کا جواب دینے سے انکار کرتی ہے جس سے وہ مشتعل ہوجاتا ہے اور اُس کی پسندیدگی جلد ہی جنون میں بدل جاتی ہے۔ ڈرامےکی کاسٹ میں فیروز خان، ثنا جاوید، اسد صدیقی، شبیر جان، شہود علوی، عفت عمر، صدف احسن، عائشہ گل، شجیر الدین، نمرہ شاہد، دانیال افضل، شیزا، حرا عمر، ایلی زید اور شاہ جی شامل ہیں۔

8. بختاور

ڈرامہ سیریل بختاور میں یمنیٰ زیدی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، یہ ڈرامہ حقیقی زندگی سے متاثر ہے جس کا نام فرحین اشتیاق ہے جس نے ایک مرد کی طرح لباس پہن کر کام کیا ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان اعجاز، مزنہ وقاص، نورین گلبانی، ثاقب سمیر ہما نواب اور دیگر شامل ہیں۔

9. حبس

Feroze Khan consecutively trends on Twitter following a new episode of Habs

کاسٹ میں اشنا شاہ، فیروز خان، دانیہ انور، ٹیسا عائشہ عمر، سعدیہ فیصل، ارسا غزل اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل حبس کی کہانی بنیادی طور پر عائشہ اور باسط کے گرد گھومتی ہے۔ عائشہ ایک ایسی نوجوان لڑکی ہے جو ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہے جبکہ اُس کی والدہ ایک بیوہ اور موقع پرست خاتون ہیں جن کے لیے بقا ہر چیز سے پہلے ہے۔

10. ہم تم

ہم تم ایک مزاحیہ کامیڈی ڈرامہ تھا جو کہ دو پڑوسیوں کے گرد گھومتا ہے، ڈرامے میں آدم سلطان اور نیہا قطب الدین کو دکھایا گیا تھا جو کہ پڑوسی ہوتے ہیں لیکن وہ بچپن سے لے کر جوانی تک لڑتے رہتے ہیں، کہانی اُس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب آدم کو نیہا سے محبت ہوجاتی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں احد رضا میر، رمشا خان، سارہ خان، عائنہ آصف، انوشہ رانیہ خان، جنید خان اور دیگر شامل ہیں۔

Related Posts