کراچی، شارع فیصل پر عمارت کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی شارع فیصل پر مہدی ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ 12 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جو چھت تک جا پہنچی اور تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل طلب کی گئی تھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک اسنارکل اور 3 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ اور دھماکے

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں 3 سےچارمنزلوں پر قائم دفاتر کو آگ سے نقصان پہنچا ہے، متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود عمارت میں گزشتہ ماہ آگ لگی تھی۔

اس سے قبل شارع فیصل پر نرسری کے قریب واقع ایک کثیر المنزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگی تھی۔

واضح رہے کہ 16 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے متعلق چیف فائر آفیسر نے بتایا تھا کہ آگ عمارت میں لگائے پینافلکس میں لگی تھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

Related Posts