کراچی سپر ہائی وے پر ایک ڈکیت پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت پولیس کاررواٸی، اسٹریٹ کریمنلز سے  مقابلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس گشت پر تھی، مسلح ڈکیت ملزمان سروس روڈ الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب واردات کی نیت سے مشکوک حالت میں موجود تھے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عتیقہ اوڈھو نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی

(زخمی)  ملزم کی شناخت کامران ولد ولد اقبال کے نام سے ہوٸی ہے، جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں کے نام عاشق، شعیب ولد نامعلوم بتائے جا رہے ہیں، ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل مع ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل، موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی، ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور ضابطے کی کاررواٸی عمل میں لاٸی جارہی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لٸے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts