کراچی میں پنجاب کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے مہنگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پنجاب کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے مہنگا
کراچی میں پنجاب کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے مہنگا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کے پی کےاور پنجاب کے مقابلے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا، جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960 روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار  میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Related Posts