گزشتہ مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں مئی 2022 کی نسبت مئی 2023 کے دوران 14.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

گزشتہ مالی سال کے دوران کاٹن یارن، گارمنٹس، آئرن اسٹیل سمیت 8 سیکٹر کی پیداوار میں کمی ہوئی، سیمنٹ کی پیداوار میں 12.36 فیصد، پٹرولیم پراڈکٹس کی پیداوار میں 12.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاٹن یارن کی پیداوار میں 21.38 فیصد اور آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 47.70 فیصد گر گئی، فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار 9.24 فیصد اور آئرن اینڈ اسٹیل کی مینوفیکچرنگ میں 4.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts