بحراوقیانوس تنہا پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون کا ریکارڈ 21 سالہ برطانوی خاتون جیسمین ہیریسن نے اپنے نام کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیسمین ہیریسن نے بحرِاوقیانوس پار کرنے کے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 70 دنوں کے دورانیے میں صرف چاکلیٹ اور بسکٹ کھا کر گزارا کیا، اس دوران انہوں نے کم ازکم 40 کلو چاکلیٹ کھائی۔‘
جیسمین ہیریسن نے اپنے اس سفر سے متعلق مزید بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کا یہ کارنامہ دوسروں کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دے گا۔
واضح رہے کہ شمالی یارکشائر کی 21 سالہ ماہر پیراک جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم ٹیچر اور پارٹ ٹائم مقامی ہوٹل میں ویٹر کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ انھوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں جزائر کینیری میں لاگومیرا کے ساحل سے کیا تھا۔
یاد رہے کہ جیسمین ہیریسن نے 3ہزار میل کا سفر صرف 70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کرکے جزیزہ اینٹی گا پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجریا میں 49 سالہ خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے دیا