راولپنڈی:گوجرخان شادی شدہ شخص نے گھر میں اکیلی اپنی قریبی عزیزہ چودہ سالہ دوشیزہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق شادی شدہ شخص نے گھر میں اکیلی اپنی قریبی عزیزہ چودہ سالہ دوشیزہ کو حیوانیت کا نشانہ بنا ڈالا،ماموں زاد بھائی کی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف تھانہ مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ممتاز الرحمن سکنہ ہریال نے پولیس تھانہ مندرہ کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں کراچی میں ملازمت کرتا ہوں،چھٹی پر گھر آیا تو میری بیوی نے مجھے بتایا کہ 21 جون کو میں گوجرخان بازار سودا سلف لینے گئی۔
مسعود افضل سکنہ دہیہ جو رشتے میں میرا پھوپھی زاد لگتا ہے گھر آیا اور میری چودہ سالہ بیٹی سدرہ سے زنا بالجبر کیا، جب میری بیوی گھر آئی تو بیٹی نے اسے ساری بات بتائی لیکن میری بیوی رشتہ اور برادری کی وجہ سے خاموش ہو گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں زمین پر جھگڑا اور فائرنگ، 2 افراد زخمی، پولیس پر جانبداری کا الزام